Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یاسر حسین اور اقرا عزیز نے لائیو شو میں بچوں کی پلاننگ بتادی

شائع 29 اپريل 2020 06:33pm

کراچی: حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کی جوڑی نے لائیو شو میں بچوں کی پلاننگ بتادی۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز نے شادی کے بعد پہلی مرتبہ کسی انٹرویو میں آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن 'بارانِ رحمت رمضان' میں شرکت کی۔ انٹرویو کے دوران میزبان اداکارہ ریما خان نے نئے نویلے جوڑے سے کئی دلچسپ سوالات کئے اور دونوں سلیبرٹیز نے اس سوالوں کے دلچسپ جوابات بھی دیئے۔

ریما خان نے یاسر حسین سے سوال کیا کہ آپ نے جیون ساتھی کیلئے اقرا عزیز کو ہی کیوں چُنا تو انہوں نے کہا کہ اقرا بہت سچی اور محنتی ہیں اور ان ہی خوبیوں کی وجہ سے انہوں نے اقرا کا انتخاب کیا۔

میزبان ریما خان نے یاسر حسین فیملی پلاننگ سے متعلق سوال کیا کہ آپ دونوں میں سے زیادہ بچوں کا شوق کس کو ہے تو دونوں نے مل کر جواب دیا کہ ہم دونوں کو ہی بچوں کا شوق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولاد کا ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور اگر کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے موجودہ حالات میں آپ کا بےبی ہو تو شاید آپ زیادہ پریشان ہوجائیں گے کیونکہ اُس کا خیال رکھنا سب سے اہم چیز ہوگی۔

یاسر حسین نے کہا کہ اولاد کا ہونا نہ ہونا انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا یہ اللہ پاک کی دین ہے، جب وہ چاہیں گے عطا کر دیں گے۔

واضح رہے کہ یاسر حسین ان دنوں ڈرامہ سیریل 'جھوٹی' میں دکھائی دے رہے ہیں۔